ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ : کارپوریشن بینک کی شاخ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سازوسان تباہ

کاپ : کارپوریشن بینک کی شاخ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سازوسان تباہ

Thu, 07 Feb 2019 00:14:29    S.O. News Service

کاپ6فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66پرپنچمی کامپلیکس میں واقع کارپوریشن بینک کی شاخ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے بینک میں موجود کمپیوٹر اور دیگر سازوسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 5فروری کی آدھی رات کو کچھ مقامی لوگوں نے بینک میں آگ بھڑکتی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کرلیا۔ اس سے آگ دوسری دکانوں تک پہنچ نہیں پائی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ البتہ اس آگ کی وجہ سے بینک کا جو ساز وسامان جل کر تباہ ہوا ہے اس کی مالیت کا اندازہ لاکھوں روپے لگایا گیا ہے۔

کاپ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: